گزشتہ 8 ہفتوں سے کورونا کے واقعات میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت

اس پیش رفت میں 25 تا 59 سال کی عمر کے افراد  کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے

1624675
گزشتہ 8 ہفتوں سے کورونا کے واقعات میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے خبردار کیا ہے کہ  دنیا بھر میں 25 تا 59 سال  کے افراد میں کورونا کا پھیلاؤ اور ان  کے اسپتال داخل کرنے کے واقعات میں اضافہ باعث خدشات ہے۔

گیبرے سُس نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ  ہفتے کورونا واقعات میں اوپر تلے 8 ہفتوں سے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور اس دوران 52 لاکھ نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جو کہ وبا کے آغاز سے ابتک کی بلند ترین تعداد ہے۔

اسی طرح اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے  ، اس پیش رفت میں 25 تا 59 سال کی عمر کے افراد  کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ جس کی  ممکنہ وجہ وائرس کی نئی اقسام اور نوجوانوں کے درمیان سماجی روابط میں دوبارہ سے تیزی آنا ہے۔

گیبرے سُس نے بتایا کہ ابتک 832 ملین افراد کی ویکسینشن ہوئی ہے جن کا 82 فیصد بلند اور درمیانی آمدنی کے حامل ممالک  سے تعلق رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں