افغانستان میں دوبارہ فوج تعینات کرنا فی الحال زیر غور نہیں ہے: پینٹاگون

امریکی وزرات دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی  نے کہا ہےکہ  افغانستان سے انخلا کے بعد انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے لیے ہماری فوج وہاں  دوبارہ نہیں جائے گی

1624668
افغانستان میں دوبارہ فوج تعینات کرنا فی الحال زیر غور نہیں ہے: پینٹاگون

امریکی وزرات دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی  نے کہا ہےکہ  افغانستان سے انخلا کے بعد انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے لیے ہماری فوج وہاں  دوبارہ نہیں جائے گی۔

 یومیہ پریس کانفرنس کے دوران  ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ کابل حکومت  سے فی الوقت انسداد دہشتگردی کے لیے امریکی فوج کے دوبارہ تقرر کے بارے میں کوئی معاملہ زیر بحث نہیں ہے اور نہ ہی امریکہ دوبارہ وہاں اپنی فوج  متعین کرےگا۔ 

 واضح رہے کہ  صدر بائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان میں متعین تمام امریکی فوجیوں کا انخلا گیارہ ستمبر 2021  تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں