روس نے اپنی سرحد کی طرف بڑھتے امریکی اور نارویجئین طیاروں کو روک دیا

روس کے جنگی طیارے نے فضائی حدود سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی سخت پابندی کرتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا ہے: روس وزارت دفاع

1624330
روس نے اپنی سرحد کی طرف بڑھتے امریکی اور نارویجئین طیاروں کو روک دیا

روس کے جنگی طیارے نے پیٹرولنگ کرتے امریکی اور نارویجئین طیاروں کو ملکی سرحد کے قریب آنے سے روک دیا۔

روس وزارت دفاع کے قومی دفاعی مرکز سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بحیرہ بیرنٹس سے روس کی سرحدوں کی طرف بڑھتے 2 طیاروں کی راڈار پر نشاندہی کے بعد شمالی بحری بیڑے سے " مِگ۔31" جنگی طیارے کو علاقے میں بھیجا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے مِگ۔31 جنگی طیارے نے پرواز لی اور روسی عملے نے بحیرہ بیرنٹس پر امریکی بحری بیڑے  کے P-8A Poseidon اور ناروے ائیر فورس کے P-3C Orion پیٹرولنگ طیاروں کے ساتھ پرواز کی۔

پیٹرولنگ طیاروں کے روس کی سرحد سےواپس لوٹنےکے بعد طیارہ محفوظ شکل میں ائیر پورٹ پر واپس لوٹ آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی گئی ۔ روس کے جنگی طیارے نے فضائی حدود سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی سخت پابندی کرتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں