روس:مخالف لیڈر نوالنی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ نوالنی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کی بنا پر ان کی جسمانی طبیعت بگڑ چکی ہے لہذا روس کی وفاقی جیل نے  انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

1624126
روس:مخالف لیڈر نوالنی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

روسی مخالف لیدر الیکسی نوالنی کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

خبر کے مطابق،نوالنی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کی بنا پر ان کی جسمانی طبیعت بگڑ چکی ہے لہذا روس کی وفاقی جیل نے  انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  نوالنی کا جیل میں پر روز طبی معائنہ ہو رہا ہے جنہیں اس سال فروری میں  ماضی میں کی گئی ایک بد عنوانی کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو کہ گھر میں نظر بندی کی وجہ سے کم ہو کر ڈھائی سال مقرر ہو چکی ہے۔

 روسی مخالف لیڈر نے جیل میں طبی امداد کو مسترد کرتےہوئے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔

ان کی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی جسمانی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں