موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے امریکہ اور چین کا مشترکہ اقدام

امریکہ اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزید جدوجہد  کی ضرورت  پر مبنی مشترکہ بیان پر دستخط کر دئیے

1623435
موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے امریکہ اور چین کا مشترکہ اقدام

امریکہ اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزید جدوجہد  کی ضرورت  پر مبنی مشترکہ بیان پر دستخط کر دئیے ہیں۔

امریکہ اور چین موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے نمائندہ خصوصی جان کیری اور شی زین ہوا  نے چین کے شہر شنگھائی میں دو روزہ مذاکرات کے بعد اپنی حکومتوں کے نام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

کیری اور زین ہوا نے  مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں زیادہ فعال تعاون کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں پیرس موسمیاتی سمجھوتے کی شرائط کے عملی نفاذ کو ناگزیر حیثیت حاصل ہے۔  دونوں ملک اس معاملے میں زیادہ حساس روّیہ اختیار کریں گے۔

بیان میں 22 سے 23 اپریل کو متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے سربراہی اجلاس اور ماہِ نومبر میں متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس کی اہمیت کا ذکر کیا گیا ہے کہ گلوبل کاربن پھیلاو میں کمی کے لئے دونوں ممالک کا اپنی ذمہ داریوں کو  پورا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یک طرفہ شکل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سمجھوتے سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن 20 جنوری کو صدارتی اختیارات سنبھالنے کے بعد جو بائڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سمجھوتے میں امریکہ کی شمولیت کو دوبارہ بحال کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں