نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک، 21 زخمی

فوج نے موبار علاقے میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور خشکی سے فوجی کاروائی کی

1623026
نائجیریا، بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک، 21 زخمی

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

اس حملے کے بعد کیے گئے آپریشن میں بھاری تعداد میں دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

بورنو صوبے کے گورنر بابا گانا ظلم نے  جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردو ں نے 18 افراد کی جانیں لیں اور 21 کو زخمی کر ڈالا ۔

دوسری جانب نائجیرین فوج کے ترجمان محمد یریما  نے بتایا ہے کہ فوج نے موبار علاقے میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور خشکی سے فوجی کاروائی کی ہے۔

جس دوران بوکو حرام کے  کارندو ں کی بھاری تعداد ہلاک  ہو گئی اور ان کی پناہ گاہوں کو نیست و نابود کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں