ڈائنٹی رائٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت،مظاہرے جاری

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں  گزشتہ اتوار کو پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

1621302
ڈائنٹی رائٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت،مظاہرے جاری

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں  گزشتہ اتوار کو پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

بروکلین سینٹر میں رات کے کرفیو کے باوجود درجنوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور اس پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے جس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں بھی سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے جہاں کئی مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس  پھینکی  اور مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کے احکامات بھی دیے۔

دوسری جانب، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہو گا۔،لوٹ مار اور پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں اتوار کو پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان ڈوائنٹی رائٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

اس وقت کار میں رائٹ کی خاتون دوست بھی موجود تھی۔



متعللقہ خبریں