ماہ رمضان میں عالمی مہاجرین سے مزید تعاون کیا جائے، اقوام متحدہ

مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے  افراد  کو بھی عالمی ویکسینشن پروگرام میں  اور اقتصادی امداد میں مساوات فراہم کی جائے

1619574
ماہ رمضان میں عالمی مہاجرین سے مزید تعاون کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  اعلی ادارہ برائے مہاجرین نے  ماہ صیام میں کروڑوں کی تعداد میں مہاجرین  اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے والے  افراد کے لیے  باہمی تعاون اور کہیں زیادہ امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہاجرین کے ادارے نے  مسلم امہ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ماہ صیام کے آغاز کے  حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے  افراد  کو بھی عالمی ویکسینشن پروگرام میں  اور اقتصادی امداد میں مساوات فراہم کی جائے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ دنیا بھر  میں مہاجرین  کا تین بٹا چار بنیادی ضروریات کے نصف حتی اس سے بھی کم سطح پر گزارا کرنے پر مجبور ہے۔

لہذا ہمیں  ان کی جانب مزید توجہ دیتے ہوئے امدادکی سطح میں اضافہ کرنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں