امریکہ: 2 بھائیوں نے کنبے کا نام و نشان مٹا ڈالا، 6 افراد ہلاک

ریاست ٹیکساس میں دو بھائیوں نے خوفناک پلان بنا کر اپنے ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

1615574
امریکہ: 2 بھائیوں نے کنبے کا نام و نشان مٹا ڈالا، 6 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں دو بھائیوں نے خوفناک پلان بنا کر اپنے ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

اطلاع کے مطابق شہر ڈلاس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کو ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد، ایک لڑکی، ماں، باپ  اور دادی شامل ہے، تاہم ہلاک شدگان کی شناخت کو پوشیدہ  رکھا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق 2 بھائیوں نے آپس میں پلان بنا کر کنبے کے 4 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

بھائیوں میں ایک  کے سوشل میڈیا پیج سے قتل اور خود کشی کے منصوبے  سے متعلق شئیر کیا گیا  مواد بھی ہاتھ لگا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ  ہفتے کے اواخر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سب سے چھوٹے فرد کی عمر 19 سال ہے۔


ٹیگز: #ٹیکساس

متعللقہ خبریں