نائیجیریا: مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن، 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن میں 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

1614798
نائیجیریا: مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن، 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن میں 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نائیجیریا مسلح افواج کے کمانڈروں میں سے میجر جنرل 'تاورین لاگباجا'  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں جتھے کے 55 اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  جتھے سے متعلق اہم مقدارمیں ایمونیشن کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

'لاگباجا 'نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو عدالت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ ایبونی میں 29 مارچ  کی شام کو مسلح افراد کی طرف سےکئے گئے 4 مختلف حملوں میں27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں