دنیا بھر میں یومیہ 1 کروڑ 65 لاکھ کورونا ٹیکے لگائے جا رہے ہیں

اس فہرست میں امریکہ، چین اور یورپی یونین کے ممالک سر فہرست ہیں تو ان کے بعد بھارت، برطانیہ، برازیل اور ترکی کا نمبر آتا ہے

1615128
دنیا بھر میں یومیہ 1 کروڑ 65 لاکھ کورونا ٹیکے لگائے جا رہے ہیں

دنیا بھر میں 658 ملین سے زائد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہیں۔

کوویڈ 19 وبا کے خلاف ویکسینیشن کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق 151 ممالک میں مجموعی طور پر 658 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی گئیں جو کہ  عالمی آبادی کا 4.3 فیصد  ہے۔

ترکی سب سے زیادہ کورونا ٹیکے لگائے جانے والے ممالک میں 7 ویں نمبر پر ہے۔

سرکاری ویب سائٹوں اور ملکوں کے سرکاری بیانات سے وبا کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے بلومبرگ نے دنیا بھر میں ویکسین کی خوراک کی تقسیم اور اس کی اطلاق کے حوالے سے ایک  رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر یومیہ 1کروڑ 65 لاکھ  کورونا ویکسین لگائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اس فہرست میں امریکہ، چین اور یورپی یونین کے ممالک سر فہرست ہیں تو ان کے بعد بھارت، برطانیہ، برازیل اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔

ترکی ابتک اپنی نفوس کے 10 فیصد کو کورونا ٹیکے لگا چکا ہے۔

جرمنی، انڈونیشیا اور فرانس  پہلے 10 ممالک میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں