امریکہ: 2 مسلح حملے، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران مہمانوں پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے

1614339
امریکہ: 2 مسلح حملے، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

امریکہ کی شمالی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران مہمانوں پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق وِلمنگٹن  میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران کثیر تعداد میں اسلحے کی آوازیں سنائی دیں۔پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر 3 افراد کی ہلاکت اور 4 کےزخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

زخمیوں کو ہینوور کے طبّی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وِلمنگٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ رات  گئے پیش آیا ۔ حملے کی وجہ اور حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف ریاست میری لینڈمیں مسلح جھڑپ کے دوران 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پرنس جارج کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ٹویٹر بیان کے مطابق پولیس ٹیموں نے صبح کے وقت اسلحے کی آوازیں سنیں ، جائے وقوعہ پر پہنچنے پر انہیں ایک گاڑی میں 2 مرد اور ایک عورت زخمی حالت میں ملے۔

بیان کے مطابق مختصر مدت میں زخمیوں کی اموات واقع ہو گئیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ معمول کا جُرم نہیں ہے اور مشتبہ  کی نشاندہی کے لئے تفتیش جاری ہے۔



متعللقہ خبریں