تائیوان، ٹرین پٹری سے اترنے سے افراد ہلاک، زخمی

امدادی ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ  پر امدادی کاروائیاں کر رہا ہے

1613927
تائیوان، ٹرین پٹری سے اترنے سے  افراد ہلاک، زخمی

تائیوان کی ہوالین علاقے میں ایک ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ 146 زخمی ہو گئے۔

نیشنل پریس نے تائیوان وزارت مواصلات کے حوالے سے اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ تقریباً ساڑھے تین سو مسافر سوار ہونے والی  8 بوگیوں پر مشتمل ٹرین  ہوالین کے علاقے کے جوار میں پٹری سے اتر گئی ۔ جس سے اس کی  چوتھی اور پانچویں بوگی کو شدید نقصان پہنچا، امدادی ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ  پر امدادی کاروائیاں کر رہا ہے۔

تائیوان کے لیڈر تسائی انگ وین  نے متعلقہ وزارت اور اداروں سے حادثے کے حوالے سے لازمی کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں