جو بائڈن کی کابینہ کا پہلا اجلاس

اپنی کابینہ کے امریکی تاریخ کی  سب سے زیادہ   وسیع پیمانے  کی کابینہ ہونے پر زور دینے والے بائڈن نے   سینٹ میں  ان کی کابینہ کو ریکارڈ مدت میں منظوری  دیے جانے پر اظہارِ تشکر بھی کیا

1613397
جو بائڈن کی کابینہ کا پہلا اجلاس

امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے پہلے کابینہ اجلاس  کو  وائٹ ہاؤس میں کورونا اقدامات کے تحت سر انجام دیا۔

بیس  جنوری کو صدارتی کرسی پر براجمان ہونے والے بائڈن نے  وائٹ ہاؤس  میں کابینہ اجلاس سے قبل مختصر پریس بریفنگ دی۔

اپنی کابینہ کے امریکی تاریخ کی  سب سے زیادہ   وسیع پیمانے  کی کابینہ ہونے پر زور دینے والے بائڈن نے   سینٹ میں  ان کی کابینہ کو ریکارڈ مدت میں منظوری  دیے جانے پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

گزشتہ روز پٹس برگ میں بنیادی ڈھانچہ منصوبے  کو آشکار کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ  اس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے  میں نے 5 وزرا کو مختلف فرائض سونپے ہیں۔

انہوں نے وزارتوں کے اخراجات میں امریکی   مصنوعات کی خرید کو اولیت دینے کی  ضرورت پر بھی زور دیا۔

بعد میں کابینہ اجلاس بند کمرے میں سر انجام پایا ۔



متعللقہ خبریں