کورونا وبا کا منبع چمگاڈر ہی ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے مسودہ رپورٹ

ہ وائرس چمگاڈروں سے کسی دوسرے جانور اور پھر وہاں سے انسانوں میں سرایت ہوا

1610526
کورونا وبا کا منبع چمگاڈر ہی ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے مسودہ رپورٹ

کورونا وائرس  چمگاڈروں سے انسانوں کو  کسی  دوسرے جانور کی وساطت سے پھیلنے کا دعوی کیا گیا   ہے۔

دی اسوسیئٹیڈ پریس   کی سوئس شہر جنیوا میں ایک سفارتکار سے حاصل کردہ عالمی ادارہ صحت کی مسودہ رپورٹ میں  اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ کووڈ۔19 کا کسی لیبارٹری میں تیار ہونے کا احتمال انتہائی معدوم ہے۔

مسودہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کا احتمال قوی ہے کہ وائرس چمگاڈروں سے کسی دوسرے جانور اور پھر وہاں سے انسانوں میں سرایت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی امراض کنٹرول  و سدباب مرکز کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے دعوی کیا  تھا کہ   وائرس  کو چین کی ایک لیب میں تیار کیا  گیا ہے۔

دوسری جانب چینی متعلقہ ادارے کے  ڈپٹی چیئرمین فنگ زیسین  نے  کورونا وائرس  کے لیبارٹریوں سے  نکلنے کا احتمال نہ پائے جانے  کا دفاع کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں