کولمبیا، دہشت گرد حملے میں 17 شہری زخمی

دھماکے کے اثر سے اطراف کے مکانات اور دکانوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا

1609517
کولمبیا، دہشت گرد حملے میں 17 شہری زخمی

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا کی تحصیل کورینتو  کی تحصیل میں بلدیہ دفتر کے جوار میں ایک کار بم دھماکے سے بلدیہ  کے 17 ملازمین زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ یہ ایک دہشت گرد کاروائی تھی۔زخمیوں کو جوار کے اسپتالوں میں زیرِعلاج لے لیا گیا ہے۔

دھماکے کے اثر سے اطراف کے مکانات اور دکانوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا۔

صدرِ مملکت ایوان دوقے  نے اپنی ٹویٹ میں  حملے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ ’’دہشت گردی ڈرپوک انسانوں کا اسلحہ  ہے، میں نے سیکیورٹی قوتوں کو  مجرمین کی تلاش کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، چاہے جہاں کہاں بھی ہو ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو بلا کسی رعایت کے جاری رکھیں گے۔‘‘



متعللقہ خبریں