امریکہ سے فلسطین کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد

امریکہ کی فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد ’’ایک صحیح اقدام ہے‘‘، فلسطینی وزیر اعظم

1608894
امریکہ سے فلسطین کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد
Muhammed Istiyye.jpg
abd disisleri.jpg

متحدہ امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے فلسطین کو 15 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی  ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ حکومتِ امریکہ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور غزہ کی پٹی  کے علاقوں میں فلسطینیوں کو 15 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی  ایک باعثِ مسرت پیش رفت ہے۔ ‘‘

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد   امریکی بین الااقوامی ترقیاتی ایجنسی  کی وساطت سے فراہم کی گئی ہے اور کیتھولک امدادی خدمات تنظیم  کے کارکنان  کورونا  وائرس کے خلاف کاروائیوں میں تعاون کی غرض سے  فلسطین گئے ہیں۔

بتایا گیا  ہے کہ اس رقم کے ساتھ علاقے میں  خوردنی اشیا کی ہنگامی امدادی  سرگرمیوں میں  بھی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

فلسطینی وزیر اعظم   محمد عشطیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد ’’ایک صحیح اقدام ہے‘‘۔

انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ  ان کے ملک کے لیے امداد کی بحالی کا بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔ جو کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو از سر نو طریقے سے منظم کرنے کی راہ میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔  سابق سدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ فلسطین  کے برخلاف مؤقف کے باعث   امریکی امداد  کا سلسلہ رک گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں