امریکہ، ریاست الا باما میں ہوا کے بگولوں نے وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا دی

بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 اموات ہوئی ہیں تو مکانات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے

1608966
امریکہ، ریاست الا باما میں ہوا کے بگولوں نے وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا دی

امریکی ریاست الا باما میں  پیدا ہونے والے ہوا کے بگولوں کی زد میں آنے سے کم از کم 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نیشنل میٹرویالوجی سروس  نے اطلاع دی ہے کہ ریاست بھر میں 7 مختلف مقامات پر آندھی اور ہوا کے بگولوں نے تباہیاں مچائی ہیں۔

کال ہون  پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ان بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 اموات ہوئی ہیں تو مکانات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

برمنگھم  علاقے کے محکمہ موسمیات نے  عوام کو آندھی و طوفان سے خبر دار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیل ہام  شہر میں 30 تا 50 عمارتیں آندھی سے متاثر ہوئی ہیں، مکانات کی چھتیں اڑ گئیں،درخت  ا ور  بجلی  کے کھمبے گر گئے۔

ماہرینِ موسمیات نے  متنبہ کیا ہے کہ  نا مساعد موسمی حالات سے تقریبا55 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں