امریکہ: پینٹاگون نے دو فوجی بیسوں پر مہاجر بچوں کے عارضی قیام کی اجازت دے دی

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے ٹیکساس کی 2 فوجی بیسوں پر وزارت صحت و انسانی خدمات کے لئے جگہ مخصوص کرنے کا اعلان کر دیا

1608193
امریکہ: پینٹاگون نے دو فوجی بیسوں پر مہاجر بچوں کے عارضی قیام کی اجازت دے دی

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے میکسیکو  کی سرحد سے غیرقانونی شکل میں ملک میں داخل ہونے والے مہاجر بچوں کے لئےٹیکساس کی 2 فوجی بیسوں پر وزارت صحت و انسانی خدمات کے لئے جگہ مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزارت صحت و انسانی خدمات کی طلب کا مثبت جواب دیا گیا ہے اور مہاجر بچوں  کے عارضی قیام کے لئے وزارت کی مدد کی جائے گی۔

بیان کے مطابق پینٹاگون، ٹیکساس میں سینٹ انتونیومیں واقع لیک لینڈ فوجی بیس  کے ایک ہوسٹل   کو مہاجر بچوں کے لئے مخصوص کرے گا اور الپاسو   میں واقع فورٹ بلِس فوجی بیس  میں بھی مہاجر بچوں کے قیام کے لئے عارضی رہائشی جگہ تعمیر کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سال کے آخر تک مذکورہ عمارتیں مہاجر بچوں کی عارضی قیام گاہ کی خدمات دیں گی۔ تاہم یہاں کتنے مہاجر بچے قیام کریں گے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی سرحد پر غیر منّظم نقل مکانی کے بحران میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق امریکہ پولیس نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں 5 ہزار 600، فروری میں 9 ہزار 300 اور  مارچ کے پہلے 20 دنوں میں 11 ہزار  مہاجر بچوں کو  حراست میں لیا ہے۔



متعللقہ خبریں