کولمبیا: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 45 افراد ہلاک
حکام نے عوام سے، بارشوں کے موسم میں، نہروں، دریاوں اورآبی گزرگاہوں سے دُور رہنے کی اپیل کی ہے
جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی محکمہ آفات UNGRD نےکہا ہے کہ بارشوں کے موسم کے آغاز سے لے کر اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں دریاوں میں طغیانیوں اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
ملک کے ایک بڑے حصے میں جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 45 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔
سیلاب اور طغیانیوں کی وجہ سے 3 ہزار 451 کنبے متاثر ہوئے ہیں اور 36 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے، بارشوں کے موسم میں، نہروں، دریاوں اورآبی گزرگاہوں سے دُور رہنے کی اپیل کی ہے۔
متعللقہ خبریں
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس