نائیجراور مالی کے سرحدی دیہاتوں پر حملے،137 افراد ہلاک

حکومت نائجر کے ترجمان زکریا عبدالرحمن نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ اتوار کے روز ٹاہوا میں واقع انتازیانہ ،باکورات اور وستانہ نامی دیہاتوں پر ہوئے مسلح حملوں میں اب تک 137 افراد مارے گئے ہیں

1606533
نائیجراور مالی کے سرحدی دیہاتوں پر حملے،137 افراد ہلاک

نائیجر اور مالی کی سرحد پر واقع دیہاتوں پر حملوں کے نتیجے میں  اب تک 137افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 حکومت نائجر کے ترجمان زکریا عبدالرحمن نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ اتوار کے روز ٹاہوا میں واقع انتازیانہ ،باکورات اور وستانہ نامی دیہاتوں پر ہوئے مسلح حملوں میں اب تک 137 افراد مارے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مالی  سے ملحقہ سرحدی علاقے ٹیلاباری میں جانوروں کے بازار سے واپس آنے والی ایک بس پر حملہ ہوا تھا جن میں 58 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 سال رواں کے اوائل میں بھی ٹچومبانگو اور زاروم ڈاریا نامی دیہاتوں پر حملوں میں کم از کم ایک سو افراد مارے گئے تھے ۔

 یاد رہے کہ  برکینا فاسو،مالی اور نائجر میں دہشتگرد تنظیم  القائدہ سے منسلک بعض  گروہ حملوں میں ملوث رہتےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں