تائیوان میں لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے

تربیتی  پرواز کے لیے تائی تنگ زی ہانگ فوجی ہوائی اڈے سے چار ایف۔5ای لڑاکا طیاروں نے اڑان بھری

1606058
تائیوان میں لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے

تائیوان  فضائیہ کے دو  ایف۔5 ای لڑاکا طیارے پنگ تنگ  تحصیل کے جوار میں فضا میں ٹکراتے ہوئے بحرِ الکاہل میں جا گرے۔

تربیتی  پرواز کے لیے تائی تنگ زی ہانگ فوجی ہوائی اڈے سے چار ایف۔5ای لڑاکا طیاروں نے اڑان بھری، جن میں سے دو فضا میں ٹکرا گئے دونوں طیارو ں کے پائلٹوں نے  طیارے سے کودتے ہوئے اپنی جانیں بچا لیں۔

وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کو فوجی  ہیلی کاپٹر اور  گشتی بوٹس روانہ کر دی گئی ہیں۔

تائی تنگ اور پنگ تنگ سے آگ بجھانے والے عملہ  بھی ساحل سمندر پر تلاش کا کام کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں