امریکہ میں نسل پرست حملوں کے خلاف بیسیوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے

عام وبا  کے دوران ایک سال کے اندرایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف 3 ہزار 800 امتیازی اور نسل پرست حملے کیے گئے

1605920
امریکہ میں نسل پرست حملوں کے خلاف بیسیوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکی شہر اٹلانٹا میں 6 ایشیائی نژاد سمیت 8 خواتین کے ہلاک ہونے والے مسلح حملے کے بعدایشیائی امریکی شہریو ں کے ساتھ تفریق بازی کا سد باب کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ایشیائی امریکی اور  پیسیفک جزائر  نامی شہری تنظیم نے  ملک کے مغرب میں واقع سان فرانسسکو سے مشرقی  شہر پٹز برگ تک بیسیویوں شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔

’’ہم  یہاں سے تعلق رکھتے  ہیں‘‘، ’’ایشیائی نہیں نسل پرستی وائرس کی طرح ہے‘‘، ’’ ایشیائی باشندوں  سے نفرت ختم کرو‘‘، تحریروں پر مبنی پین کارڈز اٹھانے والے مظاہرین  نے حکام سے نسل پرست حملوں کے برخلاف تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

اس تنظیم کی 19 مارچ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ عام وبا  کے دوران ایک سال کے اندرایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف 3 ہزار 800 امتیازی اور نسل پرست حملے کیے گئے ہیں ، جن کا 68 فیصد خواتین اور 29 فیصد مردوں کے  خلاف  سرزد ہواہے۔

ریاست جیورجیا  کے شہر اٹلانٹا میں 16 مارچ کو تین مساج سنٹرز پر مسلح حملے میں 8 افراد جان بحق ہو گئے تھے جن میں سے 6 خواتین تھیں۔

 



متعللقہ خبریں