نائجیریا، مختلف دہشت گرد حملوں میں 13 افراد لقمہ اجل

حملوں میں 56 مکانات اور 16 موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو نے کی توضیح کرنے والے کمشنر نے بتایا کہ علاقے کے مکین  خوف کے مارے اپنے گھر بار کو ترک کر گئے ہیں

1605029
نائجیریا، مختلف دہشت گرد حملوں میں 13 افراد لقمہ اجل

نائجیریا کے قدونہ صوبے میں مسلح حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

قدونہ صوبائی سلامتی و داخلی امور کے کمشنر سامیول آرووان  نے اطلاع دی ہے کہ تا حال شناخت نہ کیے جا سکنے والے  مسلح افراد نے صوبے کے  زانگون کاتاف، چیکون اور قارو علاقوں میں حملے کیے۔

آرووان کے مطابق ان حملوں  میں 13 افرادہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

حملوں میں 56 مکانات اور 16 موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو نے کی توضیح کرنے والے کمشنر نے بتایا کہ علاقے کے مکین  خوف کے مارے اپنے گھر بار کو ترک کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ملک میں دو روز پیشتر بھی  دہشت گرد حملوں میں 19 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 



متعللقہ خبریں