آسڑا زینیکا کے فوائد اس کے خطرات سے کہیں بڑھ کر ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی سطح پر کورونا واقعات کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے تو 25 لاکھ سے زائد اس موذی مرض  سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں

1604996
آسڑا زینیکا کے فوائد اس کے خطرات سے کہیں بڑھ کر ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  نے اطلاع دی ہے کہ آسڑا زینیکا   کورونا وائرس ویکسین کے فوائد اس کےخطرات سے زیادہ ہیں۔

ادارے کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ   عالمی ویکسین  کی تحفظاتی  مشاورتی کمیٹی کا آن لائن اجلاس 16 تا 19 مارچ کو منعقد ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  عالمی سطح پر کورونا واقعات کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے تو 25 لاکھ سے زائد اس موذی مرض  سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ابتک  خطہ یورپ میں 2 کروڑ سے  زائد آسڑا زینیکا ویکسین لگائی جا چکی   ہے تو بھارت میں تیار کردہ کووڈ۔شیلڈ ویکسین  کو اس ملک میں 27 ملین   افراد کو لگایا جا چکا ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ مشاورتی کمیٹی  کی تحقیقات کے مطابق آسڑا زینیکا   اور کووڈ شیلڈ ویکسین  کے خطرات  فوائد کے مقابلے میں کافی کم   ہیں ، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں گراوٹ اور اموات کا سد باب کرنے کے معاملے میں اس ویکسین کی استعداد قابلِ ذکر ہے۔

یورپین میڈیسن ایجنسی  نے بھی بعض یورپی ممالک میں مذکورہ ویکسین کے استعمال کو التوا میں ڈالے جانے کے بعد  اپنے سائنسی بیان میں ویکسین  کے با اعتماد ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں