نائجیریا، گزشتہ روز اغوا کردہ 210 افراد میں سے 180 بازیاب

ملک میں ماہ جنوری سے ابتک تین اسکولوں  سے طلبا کو اغوا کیا گیا ہے

1600461
نائجیریا، گزشتہ روز اغوا کردہ 210 افراد میں سے 180 بازیاب

نائجیریا کے صوبے قدونہ   کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغوا کردہ 210 افراد  میں سے 180 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جن میں 42 طالبات اور 8 معلمات بھی شامل ہیں۔

صوبائی سلامتی و داخلی امور کے کمشنر  سامیول آرووان کا کہنا  ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے  گزشتہ روز ماندو  علاقے میں واقع ایک بورڈنگ اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے  کم از کم 210 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔

جن میں سے 180 کو بازیاب کر ا لیا گیا ہے، جبکہ 30 طالبات کا تا حا سراغ نہیں مل سکا ۔

یاد رہے کہ اسی صوبے میں گزشتہ برس مسلح افراد کے حملوں میں 937 شہری ہلاک اور 1972 اغوا کر لیے گئے تھے۔

ملک میں ماہ جنوری سے ابتک تین اسکولوں  سے طلبا کو اغوا کیا گیا ہے ، اسکولوں کو ہدف بنانے والے حملوں کے جواز میں صوبے  میں تعلیمی سرگرمیو ں کو وقفہ دے دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں