امریکہ: مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپ، 3 افراد زیر حراست

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اورمحکمہ فائر بریگیڈ پر لگائے گئے جھنڈے کو ہٹانے کے مطالبے سے جمع ہونے والے مخالف گروپ کے درمیان جھڑپ، 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

1596485
امریکہ: مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپ، 3 افراد زیر حراست

امریکہ کی ریاست نیویارک میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اورمحکمہ  فائر بریگیڈ  پر لگائے گئے جھنڈے کو ہٹانے کے مطالبے سے جمع ہونے والے مخالف گروپ کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک میں "سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے"  نامی گروپ کے  اراکین نے لانگ آئی لینڈ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ  کی طرف سے لگائے گئے اور نسلیت پرستانہ علامات کے حامل جھنڈے کو ہٹانے  کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ٹرمپ کے حامی گروپوں کے اس احتجاجی مظاہرے کے خلاف مظاہرہ کرنے کے مطالبے سے دونوں گروپوں کے درمیان بحث و تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

واقعے میں پولیس کی مداخلت سے کم از کم 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ٹرمپ کے حامی اور مخالف گروپوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں