جمال خاشقجی قتل میں ملوث سعودی شہزادہ بلا سزا نہیں رینا چاہیے، الہان عمر

سعودی عرب کو بھی ایران اور روس کی طرح’’استحکام کو بگاڑنے والے یا پھر شدت آمیز کاروائیاں کرنے والے ممالک ‘‘ کی فہرست میں شامل کیا جائے

1594076
جمال خاشقجی قتل  میں ملوث سعودی شہزادہ بلا سزا نہیں رینا چاہیے، الہان عمر

امریکی کانگرس  میں ڈیموکریٹ کانگرس رکن الہان عمر  نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل  کے حوالے سے پابندیاں عائد کیے  جانے کے مطالبے کے ساتھ ایوان ِ نمائندگان میں ایک بل پیش کیا ہے۔

الہان عمر  نے اپنے تحریری بیان میں  سعودی ولی عہد پر پابندیاں عائد کرنے کے ’’بنی نو انسانوں ‘‘ کے لیے کسی امتحان کی حیثیت رکھنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر امریکہ  در حقیقت آزادی اظہار، ڈیموکریسی اور انسانی حقوق جیسی اقدار کی حمایت کرتا ہے تو  ہماری خفیہ سروس کی جانب سے امریکہ میں رہائش پذیر جمال خاشقجی کے قتل   کا راز  آشکار کرنے کے  بعد محمد بن سلمان پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا۔ ‘

مذکورہ شخصیت کو سزا نہ دیے جانے والا ہر لمحہ امریکی مفادات  اور خطرے میں ہونے والے سعودی حکومت مخالف طبقے کے لیے سزا ہونے کا اشارہ دینے والی عمر نے  اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ سعودی عرب کو بھی ایران اور روس کی طرح’’استحکام کو بگاڑنے والے یا پھر شدت آمیز کاروائیاں کرنے والے ممالک ‘‘ کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی  شہزادے کے ساتھ مختلف برتاؤ  نہیں کرنا چاہیے، کوئی بھی شخص قتل کا مرتکب ہونے کے بعد بلا سزا نہیں رہنا چاہیے۔ ہمیں ایک عالمی سپر پاور کی حیثیت سے اپنی اقدار کے مطابق حرکت کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں