امریکہ: ٹرمپ دور کی مہاجر پالیسیاں سنگدلانہ تھیں، ہم بچھڑے کنبوں کو متحد کریں گے

ٹرمپ دور میں سرحد پر اپنے بچوں سے جدا ہونے والے کنبوں کو امریکہ میں ایک دوسرے سے ملایا جائے گا اور انہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی: الیجینڈرو مائیورکاس

1593486
امریکہ: ٹرمپ دور کی مہاجر پالیسیاں سنگدلانہ تھیں، ہم بچھڑے کنبوں کو متحد کریں گے

امریکہ کے وزیر برائے داخلہ سلامتی الیجینڈرو مائیورکاس نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سرحد پر اپنے بچوں سے جدا ہونے والے کنبوں کو امریکہ میں ایک دوسرے سے ملایا جائے گا اور انہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

مائیورکاس نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا ہے کہ ٹرمپ دور  کی مہاجر پالیسیاں  بے رحم پالیسیاں تھیں۔خاص طور پر میکسیکو کی سرحد پر والدین سے جدا کئے جانے والے بچوں کے معاملے میں ہم کاروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہمیں  امید ہے جاری کاروائیوں کے ساتھ ہم، سرحد  پر ایک دوسرے سے جدا کئے  گئے غیر قانونی  مہاجر خاندانوں کو امریکہ میں یا پھر ان کے اپنے  ملک میں ایک دوسرے سے ملا دیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم انہیں ایک انتخاب کا موقع دے رہے ہیں اور ایک دوسرے سے بچھڑے کنبوں  کے امریکہ میں قانونی قیام کے راستوں کی تلاش میں ہیں"۔

مائیورکاس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے، بچھڑے کنبوں کے ملاپ کے لئے قائم کرد ڈیوٹی فورس اس وقت تک 105 کنبوں کو ملا چُکی ہے۔



متعللقہ خبریں