محمد بن سلمان کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، امریکی ایوانِ نمائندگان کا مطالبہ

خفیہ سروس کی رپورٹ کے مطابق سعودی پرنس پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی درخواست

1593319
محمد بن سلمان کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، امریکی ایوانِ نمائندگان کا مطالبہ

امریکی ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے جمال خاشقجی قتل کے ذمہ دار ہونے کے جواز میں سعودی  ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان  پر پابندیاں عائد کرنے والا ایک بل پیش کیا ہے۔

رکنِ اسمبلی  ٹام مالیونوسکی ، جیمز میک گورن  اور اینڈی کم، نے ایوان کی جنرل کمیٹی کو سعودی عرب  میں ’’حقوق انسانی  کی خلاف  ورزی  قانون‘‘  عنوان کے ساتھ ایک مسودہ قانون ایوان ِ نمائندگان میں پیش کیا ہے۔

مسودے میں قومی خفیہ سروس کی جاری کردہ رپورٹ میں  جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان  کے بھی ملوث ہونے کا ذکر  آنے کے جواز میں انہیں بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت کا دفاع کیا گیا ہے۔

مسودے میں علاوہ ازیں امریکہ کے سعودی عرب کو فروخت کردہ اسلحہ  کےا ستعمال کے امریکی قوانین کے مطابق ہونے یا  ہونے کے بارے میں کانگرس کو باقاعدہ رپورٹ پیش کیے جانے کی شق  بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں