سن 2024 میں دوبارہ میدان میں آوں گا:ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہار گیا لیکن انہیں اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں

1592561
سن 2024 میں دوبارہ میدان میں آوں گا:ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

خبر کے مطابق، فلوریڈا میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہار گیا لیکن انہیں اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

ٹرمپ کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کیا جائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں