کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی ہماری ویکسین موثر ہے: پوٹن

روسی صدر نے اس حوالے سے بتایا کہ روس میں کورونا ویکسین کی مہم جنوری سے بلا تعطل جاری ہے اور تجربات یہ ثابت کر رہے ہیں ہماری تیار کردہ ویکسین کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے

1592977
کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی ہماری ویکسین موثر ہے: پوٹن

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن  نے کہا ہے کہ  ہماری تیار کردہ  ویکسین  کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ثابت ہو رہی ہے۔

 روسی صدر نے اس حوالے سے بتایا کہ روس میں کورونا ویکسین کی مہم جنوری سے بلا کسی تعطل کے جاری ہے اور تجربات یہ ثابت کر رہے ہیں ہماری تیار کردہ ویکسین کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے۔

پوٹن نے کہا کہ ہم اسپوتنک V کو ترجیح دے رہے ہیں جو کہ بلا اجرت روسی شہریوں کو  لگائی جا رہی ہے ۔

اس مہم میں اب اپیواک کورونا اور  کووی کاک نامی دو دیگر ویکسینز بھی اس ماہ شامل کی جائیں گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں