جمال خاشقجی قتل کیس مبینہ امریکی رپورٹ سے 3 شخصیات کے نام خارج

ڈی این آئی نے  بروز جمعہ اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی گئی 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو ہٹاتے ہوئے اس کی جگہ ایک نئی رپورٹ شائع کر دی

1592797
جمال خاشقجی قتل کیس مبینہ امریکی رپورٹ سے 3 شخصیات کے نام خارج

امریکی قومی خفیہ سروس ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ جمال خاشقجی  رپورٹ میں جگہ پانے والی تین شخصیات  کے ناموں کے دوسری  رپورٹ میں  مٹائے جانے کا تعین ہوا ہے۔

ڈی این آئی نے  بروز جمعہ اپنی ویب سائٹ پر جگہ دی گئی 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو ہٹاتے ہوئے اس کی جگہ ایک نئی رپورٹ کو شائع کیا  ہے۔

متن میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کیے جانے والے  رپورٹ کے دوسرے نسخے  میں پہلی رپورٹ میں جگہ پانے والے عبداللہ محمد ، یاسر خالد اور ابراہیم الا سلیم کے ناموں کو خارج کیے جانے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ڈی این آئی نے اس صورتحال پر کوئی جواب نہیں دیا، وائٹ ہاؤس نے بھی اس سوال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا   میں شائع خبروں کے مطابق عبداللہ محمد ریاض  میں خفیہ امور کے ذمہ دار اعلی سطحی ایک جنرل کے بھائی ہیں جبکہ دوسری دو شخصیات  کا تعین نہیں ہو سکا۔

اس طرح دوسری رپورٹ میں 21 کے بجائے 18 افراد کو قاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے  کا دعوی کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں