میکسیکو: مسلح حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی

صوبہ جالیسکو میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح حملہ، 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

1592157
میکسیکو: مسلح حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی

میکسیکو کے صوبہ جالیسکو میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے مسلح حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق گھر کے باہر اور اندر سے 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور 2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ جالیسکو کے شہر زاپوپان میں 13 فروری کو بھی انسانی جسم کے اعضاء سے بھرے 18 بیگ ملے تھے۔

صوبے میں متحرک " جالیسکو نیو جنریشن" نامی منشیات  فروش جتھہ  علاقے کا مضبوط ترین مافیا گروپ  ہے۔

میکسیکو نے 2006 میں ملک میں منشیات فروش گروپوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا  جس  میں تاحال حکومت کو غلبہ حاصل نہیں ہو سکا تاہم اس کے نتیجے میں کئے جانے والےتشدد کی وجہ سے اس وقت تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تقریباً 40 ہزار افراد لاپتہ ہیں اور 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

صوبہ جالیسکو کے شہر السالٹو میں گذشتہ سال کُل 189 لاشوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں