نائجیریا، مسلح حملہ آوروں نے سینکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا

سینکڑوں طالبات کے اغوا ہونےو الے اس حملے میں طالبات کی ایک کثیر تعداد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی

1591405
نائجیریا، مسلح حملہ آوروں نے سینکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا

نائجیریا کے صوبے زامفارا میں مسلح افراد نے ایک بورڈنگ اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے سینکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا۔

شناخت نہ ہونے والے مسلح افرا د نے علی الصبح  صوبے کے علاقے جان گیبے میں ایک سرکاری ہائی اسکول کو نشانہ بنایا ۔

سینکڑوں طالبات کے اغوا ہونےو الے اس حملے میں طالبات کی ایک کثیر تعداد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

اس واقع کے حوالے سے تا حال کوئی  بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس ملک میں مسلح افراد نے 17 فروری کو نائجر کے علاقے قاگارا میں بھی ایک بورڈنگ اسکول پر  حملہ کرتے ہوئے 2 طالبات کو قتل جبکہ 27 طالبات سمیت  3 معلموں اور 15 شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں