امریکی صدر جو بائڈن کی عراقی وزیر اعظم سے اہم معاملات پر بات چیت

بائڈن اور کاظمی نے امریکہ۔ عراق تعلقات کو ’’سٹریٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کی وساطت سے مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا

1589656
امریکی صدر جو بائڈن کی عراقی وزیر اعظم سے اہم معاملات پر بات چیت

امریکی صدر جو بائڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

وائٹ ہاؤس سے اس ملاقات کے بارے میں کیے گئے تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر بائڈن نے اس گفتگو میں عراق کی حاکمیت اور آزادی  کی حمایت کی تائید کی ہے اور وزیر اعظم کاظمی کی قیادت کو سراہا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے حالیہ ایام میں عراقی اور اتحادی قوتوں کے کارکنان کو ہدف بنانے والے راکٹ حملوں  کے معاملے پر بھی  غور کیا اور  حملے کے فاعلوں کو   پوری طرح ان کاروائیاں کا ذمہ دار ٹہرائے جانے پر مطابقت قائم  کی ہے۔

علاوہ ازیں یہ بھی بتایا  گیا ہے کہ بائڈن اور کاظمی نے امریکہ۔ عراق تعلقات کو ’’سٹریٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کی وساطت سے مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے والے عربیل ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے جبکہ بغداد کے گرین زون میں گزشتہ روز راکٹ حملے کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں