کورونا وبا سال 2022 کے اوائل میں اپنا دم توڑ دے گی، عالمی ادارہ صحت

بد ترین حالات اب ماضی بن چکے ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کے وقت اور اب کے دورمیان  کافی فرق ہے

1588179
کورونا وبا سال 2022  کے اوائل  میں اپنا دم توڑ دے گی، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سال  2022 کے اوائل میں اپنا دم توڑ دے گی اور اب بد ترین سناریو ماضی بن گیا ہے۔

ڈینش  سرکاری میڈیا ڈی آر کو انٹرویو میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہانز کلگ  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 بھی کووڈ۔19 کا سال ثابت ہو گا تا ہم  یہ 2020 کی نسبت زیادہ  پُر احتیاط اور قابل کنٹرول ہو گا۔

کلگ کا کہنا تھا کہ بد ترین حالات اب ماضی بن چکے ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کے وقت اور اب کے دورمیان  کافی فرق ہے کیونکہ ہم  وائرس کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں۔

کووڈ۔19  وبا  کی پیش رفت  کا قطعی طور پر تعین نہ کیے جا سکنے اور محض اپنے اندازے کو آشکار کرنے والے کلگ نے  بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سال 2022 کے اوائل میں اس وبا سے نجات پا لیں گے۔

یعنی وائرس موجود رہے گا تا ہم ہمیں لاک ڈاؤن اور پابندیو ں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ میرا  محض ایک مثبت خیال ہے۔

 



متعللقہ خبریں