امریکہ وزارت خارجہ کا بیان احمقانہ تھا: جیمز جیفری

غارا قتل عام کے بارے میں امریکہ وزارت خارجہ کا جاری کردہ بیان "احمقانہ" تھا: جیمز جیفری

1587710
امریکہ وزارت خارجہ کا بیان احمقانہ تھا: جیمز جیفری

واشنگٹن کے شام کے لئے سابق نمائندہ خصوصی جیمز جیفری  نے کہا ہے کہ غارا قتل عام کے بارے میں امریکہ وزارت خارجہ کا جاری کردہ بیان "احمقانہ" تھا۔

غارا کے ایک غار میں دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' کے ہاتھوں 13 ترک شہریوں کے قتل عام  کے بعد ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔

واقعے کے بعد واشنگٹن نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " اگر یہ خبر درست ہے کہ غار میں 13 ترک شہریوں کا قتل دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی طرف سے کیا گیا ہے تو ہم اس کی شدت سے مذمت کرتے ہیں"۔

اس بیان کے بارے میں امریکہ کے شام کے لئے سابق نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے کہا ہے کہ "امریکہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے احمقانہ بیان کی وضاحت  کا کوئی آسان طریقہ میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔ میں یہ بیان پڑھ کر ششدر رہ گیا ہوں"۔

جیفری نے کہا ہے کہ " یہ حالات نئی ٹیم کی ناتجربہ کاری  کا اظہار ہے۔ عام طور پر نئی حکومتوں سے ایسی کوتاہیاں سرزد ہونا معمول کی بات ہے"۔

جیمز جیفری نے کہا ہے کہ " یہ بیان اچھی طرح سوچے سمجھے بغیر جاری کیا گیا ہے لہٰذا میں معذرت  چاہتا ہوں"۔

انہوں نے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ساتھ ملاقات  کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ امریکہ وزارت خارجہ کا قلیل مدت میں  اپنی غلطی کی اصلاح کرنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔



متعللقہ خبریں