امریکہ: مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

ریاست لوسینیا میں ایک مسلح شخص نے اسلحہ مارکیٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے

1587554
امریکہ: مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

امریکہ کی ریاست لوسینیا میں ایک مسلح شخص نے اسلحہ مارکیٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی چینل این بی سی کی پولیس ذرائع کے حوالے سے نشر کردہ خبر کے مطابق نیو اورلئینس شہر میں ایک حملہ آور اسلحے کے ساتھ اسلحہ مارکیٹ میں داخل ہوااور اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی۔

واقعے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں اور 2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں موجود پولیس سے موصول معلومات کے مطابق مسلح شخص نے اسلحہ مارکیٹ کے مالک سے بحث تکرار کی اور اس دوران اندھادھند فائرنگ شروع کر دی  ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پہلے ایک شخص ہلاک ہوا ۔لیکن مختصر وقت کے بعد شدید زخمی مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں