امریکہ، ریکارڈ یخ بستہ سردی اور برفباری نے 58 افراد کی جانیں لے لیں

برفباری اور یخ بستہ ٹھنڈ  کل سے جنوبی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلووینیا  سے  شمال مشرقی ریاستوں کی  جانب  بڑھ رہی ہے

1587253
امریکہ، ریکارڈ یخ بستہ سردی اور برفباری نے 58 افراد کی جانیں لے لیں

متحدہ امریکہ میں تقریباً ایک ہفتے سے مؤثر سردی کی شدید لہر  سے  اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 58 تک ہو گئی ہے۔

ریاست ٹیکساس سمیت ملک کے اندرونی اور جنوبی  علاقے شدید برفباری، یخ بستہ  ٹھنڈ اور نا مساعد موسمی حالات سے دو چار ہیں۔

اسوسیئٹیڈ پریس  نے اطلاع دی ہے کہ شدید سردی اور مختلف حادثات سے ابتک 58 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  یخ بستہ سردی سے کم از کم 6 افراد اپنے اپنے گھروں میں ٹھٹھر کر دم توڑ گئے ہیں  تو   اپنی گاڑیوں میں داخل ہوتے ہوئے گرمائش حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے  متعدد افراد کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں،  جبکہ بعض اپنے گھروں میں گرمائش کے لیے آگ جلاتے وقت اس کی زد میں آتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوئے ہیں۔

امریکی قومی محکمہ موسمیات   نے ٹیکساس میں ہفتے بھر کے دوران نقطہ انجماد سے 18 سینٹی گریڈ نیچے تک رہنے والے درجہ حرارت کے اختتام الہفتہ سے دن کے وقت 10 سینٹی گریڈ تک بڑھنے  تا ہم رات کے وقت دوبارہ سے منفی میں جانے  کی پشین گوئی کی  ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ  برفباری اور یخ بستہ ٹھنڈ  کل سے جنوبی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلووینیا  سے  شمال مشرقی ریاستوں کی  جانب  بڑھ رہی ہے، ٹیکساس میں بجلی کی عدم ترسیل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ان ریاستوں میں  پانی کی پائپیں پھٹنے سے پانی کی عدم ترسیل کا سامنا ہے۔

امریکی صدر جو بائڈن  نے کل رات  ٹیکساس کے گورنر ایبٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  وفاقی حکومت کی اضافی امداد کے معاملے پر بات چیت کی۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں  شدید سردی  کی لہر 45 تا 50 ارب ڈالر کے نقصان کا موجب بنی ہے



متعللقہ خبریں