فضائی کمپنیاں کووِڈ۔19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کریں گی

یونیسیف نے کورونا وائرس ویکسین  کی دنیا بھر میں مساوی تقسیم  کے لئے سرفہرست فضائی کمپنیوں کے ساتھ انسانی فضائی رسل و رسائل  پروگرام شروع کر دیا

1585375
فضائی کمپنیاں کووِڈ۔19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کریں گی

اقوام متحدہ کے بچوں کے لئے امدادی فنڈ یونیسیف نے کورونا وائرس ویکسین  کی دنیا بھر میں مساوی تقسیم  کے لئے سرفہرست فضائی کمپنیوں کے ساتھ انسانی فضائی رسل و رسائل  پروگرام شروع کیا ہے۔

یونیسیف  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق، 15 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ  گلوبل لاجسٹک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔سمجھوتے کے تحت کووِڈ۔19 ویکسین ، بنیادی ادویات، طبّی آلات اور دیگر اہم سازو سامان کی تقسیم کو ترجیح دی جائے گی۔

سمجھوتے کا مقصد انسانی فضائی ٹرانسپورٹیشن  پروگرام کے دائرہ کار میں 100 سے زائد ممالک کے لئے پرواز کرنے والی فضائی کمپنیوں کے اجتماع سے،  کووِڈ۔19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لئے جاری COVAX پروگرام کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتے کے رُو سے طبّی سامان کی ترسیل کو ترجیح دی جائے گی۔  اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت کے کنٹرول اور ویکسین کی سکیورٹی جیسی حفاظتی تدابیربھی اختیار کی جائیں گی۔  ضرورت محسوس کرنے والے علاقوں کے لئے اضافی  ٹرانسپورٹ تعاون  کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس وقت تک سمجھوتے پر  دستخط کرنے والی فضائی کمپنیوں میں ائیر بریج کارگو، ائیر فرانس ، آسٹرال ایوی ایشن، برسلز ائیر لائنز، کارگولکس، کیتھی پیسیفک، امارات سکائی کارگو، ایتھوپئین ائیر لائنز، اتحاد ائیر لائنز، آئی اے جی کارگو، کارگو ائیر، لفتھانسا کارگو، قطر ائیر ویز، سعودیہ، سنگاپور ائیر لائنز اور یونائیٹڈ ائیر لائنز شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں