میانمار کی فوج مظاہرین کےخلاف طاقت کے استعمال سے با زرہے اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے حق اور فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی کرنے سے باز رہے

1584481
میانمار کی فوج مظاہرین کےخلاف طاقت کے استعمال سے با زرہے اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے حق اور فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی کرنے سے باز رہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق، ایسی کسی بھی کارروائی کے ’شدید نتائج‘ برآمد ہوں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز میانمار نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کے شہر ینگون کی سڑکوں پر ٹینک تعینات کر دیے تھے۔

دوسری جانب سنگاپور نے کہا ہے کہ میانمار کی صورتحال خطرناک ہے لیکن فی الحال پابندیوں کی ضرورت نہیں۔

سنگاپور حکومت کا کہنا ہے کہ  وہ اس حوالے سے جرمنی سمیت اہم یورپی ممالک سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں