کونگو میں جہاز ڈوب گیا،درجنوں ہلاک،سینکڑوں لاپتہ

وزیر امور برائے انسانی امداد اسٹیو بی کائی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ مائی ڈومبہ جھیل میں ایک  بحر ی جہاز ڈوب گیا  جس پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

1584337
کونگو میں جہاز ڈوب گیا،درجنوں ہلاک،سینکڑوں لاپتہ

جمہوریہ کونگو  کے مغرب میں واقع جھیل مائی ڈومبہ میں ایک بحری جہاز ڈوب گیا جس پر سوار 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

وزیر امور برائے انسانی امداد اسٹیو بی کائی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ مائی ڈومبہ جھیل میں ایک  بحر ی جہاز ڈوب گیا  جس پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

 وزیر نے کہا کہ جو بھی اس غفلت کا سبب بنا اسے قانون  کے سامنے پیش ہوناپڑے گا، ابھی تک 60 نعشیں نکال لی گئی ہیں،تین سو افراد بچا لیے گئے ہیں جبکہ دیگر سینکڑوں افراد کی تلاش جاری ہے۔

 واضح رہے کہ جہاز پر 700افراد سوار تھے۔

ملک میں بالخصوص شدید بارشوں کے موسم میں آبی حادثات کا خطرہ رہتاہے جبکہ جہازوں اور کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنا بھی ان حادثات کا دیگر سبب ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں