دنیا بھر میں کورونا واقعات میں 17 فیصد گراوٹ

سال 2020 کے اختتام سے جاری سخت تدابیر کا پھل سامنےآنے لگا ہے اور اس وبا سے کس طریقے سے نمٹ سکنے کا واضح طور پر مشاہدہ ہوا ہے

1584005
دنیا بھر میں کورونا واقعات میں 17 فیصد  گراوٹ

عالمی ادارہ صحت  کی جانب سے دنیا بھر میں جائزہ لیے جانے والے 6 مختلف علاقوں میں کورونا وائرس  کے واقعات میں 17 فیصد ی شرح سے گراوٹ آنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 4 ہفتوں سے کورونا کیسز میں گراوٹ کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں دنیا بھر میں 31 لاکھ 50ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔، برطانیہ میں 25 فیصد، امریکہ میں 20 فیصد اور برازیل میں نئے کیسسز کی تعداد میں  10 فیصد کی گراوٹ کا مشاہدہ ہوا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے اختتام سے جاری سخت تدابیر کا پھل سامنےآنے لگا ہے اور اس وبا سے کس طریقے سے نمٹ سکنے کا واضح طور پر مشاہدہ ہوا ہے۔

موجودہ پیش رفت خوش آئند ہے تا ہم تا حال اس  کے کس حد تک  اچھی سطح پر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اس کے ساتھ ساتھ میوٹیشن کا معاملہ ہماری کوششوں کو متاثر کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں