پوٹین کے ناقد نوالنی کو سزا سنا دی گئی،مغربی ممالک کی مذمت

واضح رہے کہ نوالنی کو 2014 کے جعلسازی کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے سزا کو عملی قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے

1576328
پوٹین کے ناقد نوالنی کو سزا سنا دی گئی،مغربی ممالک کی مذمت

روس کے  مخالف  لیڈر الیکسی نوالنی کو   جعلسازی  کیس  میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 اس کے بعد ان کے  حامیوں نے سزا کے خلاف احتجاج کیا ہے جبکہ مغربی ممالک نے بھی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

 واضح رہے کہ ماسکو کی ایک عدالت نے صدر پوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی کو تین سال کے لیے جیل بھیج دیا ہے ۔

انہیں 2014 کے جعلسازی کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے سزا کو عملی قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

 دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی، امریکہ اور یورپی یونین نے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس عدالتی فیصلے پر خدشات ظاہر کیے ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ روسی حکومت نوالنی اور دیگر مظاہرین کو رہا کر دے۔

 



متعللقہ خبریں