پہلے امریکہ خود جوہری معاہدے کی پابندی کرے: ایران

ایران نے امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کے مطالبے کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے کہ اس نے محض "احتیاطی تدابیر"اختیار کی ہیں

1572997
پہلے امریکہ خود جوہری معاہدے کی پابندی کرے: ایران

ایران نے امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کے مطالبے کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے کہ اس نے محض "احتیاطی تدابیر"اختیار کی ہیں۔

 خبر کے مطابق ، بائیڈن  انتظامیہ نے گزشتہ روز جوہری معاہدے میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم امریکی  وزیر خارہج انٹونی بلنکن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ صرف اسی صورت میں اس معاہدے میں واپس لوٹے گا جب ایران اس معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے۔ 

 دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس مطالبے کو رد کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی امریکہ نے کی تھی لہٰذا اسے ہی پہل کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں