پوٹن کا بائیڈن کو فون،صدر بننے پر مبارکباد

خبرکے مطابق،دونوں صدور نے جوہری ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معاہدے (نیو سٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر 2 فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے

1572240
پوٹن کا بائیڈن کو فون،صدر بننے پر مبارکباد

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان  ٹیلیفون پر  رابطہ ہوا جس میں روسی صدر نے بائیڈن کو عہدے سںبھالنے پر مبارک باد دی ۔

 خبرکے مطابق،دونوں صدور نے جوہری ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معاہدے (نیو سٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر 2 فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس ترجمان جین ساکی نے گزشتہ روز صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا  کہ صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیوسٹارٹ) کو5 برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر 2 فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

 ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی مخالف لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت انتہائی شفاف اور واضح انداز میں کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں