نیو اسٹارٹ معاہدے کی توسیع کا معاملہ،پوٹین نے دوما سے رجوع کرلیا

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے   تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے(NEW START) میں توسیع کے لیے  روسی پارلیمان کے ایوان زیریں دوما  سے رجوع کیا ہے

1571936
نیو اسٹارٹ معاہدے کی توسیع کا معاملہ،پوٹین نے دوما سے رجوع کرلیا

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے   تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے(NEW START) میں توسیع کے لیے  روسی پارلیمان کے ایوان زیریں دوما  سے رجوع کیا ہے۔

دوما کی ویب سائٹ کے طابق ،پوتین نے اس معاہدے کی توسیع کو منظور کرنے کی  غرض سے دوما سے  رجوع کیا ہے جس کی قبولیت کی صورت میں یہ معاہدہ مزید پانچ سال کےلیے بڑھا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کریملن کا کہنا تھا کہ امریکیو روسی صدور کے مابین ٹیلیفون بات چیت یمں   نیو اسٹارٹ معاہدے  کی  توسیع پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

یہ معاہدہ سب سے پہلے امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سن1991  اور  بعد  ازاں سن 1993 میں  روس کے ساتھ طے کیا گیا تھا جن کا مقصد دونوں ملکوں کو تخفیف جوہری اسلحے کاپابند بنانا تھا۔

یہ  دس سالہ معاہدہ  فروری  2021 کو ختم  ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں