امریکہ: ہم، ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں

ہم، مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں کمی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: نیڈ پرائس

1571124
امریکہ: ہم، ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  نے کہا ہے کہ ہم، ترکی اور یونان کے درمیان تحقیقی مذاکرات  کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں پرائس نے کہا ہے کہ "امریکہ، استنبول میں ترکی اور یونان کے درمیان تحقیقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز اور دونوں حکومتوں کی اس مذاکراتی مرحلے سے وابستگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم، مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں کمی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ کل استنبول میں، ترکی اور یونان کے درمیان منعقدہ تحقیقی مذاکرات  کا 61 واں مرحلہ مکمل ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات دولما باہچے پیلس  آفس میں منعقد ہوئے۔ مذاکرات میں اس سے قبل کے60 مراحل میں  زیرِ بحث آنے والے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ صورتحال  اور حالیہ پیش رفتوں کے ساتھ مستقبل میں ان موضوعات سے متعلق اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔

فریقین نے 61 ویں مرحلے کے اگلے مذاکرات کے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں انعقاد پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں