روس: امریکہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے

اخلاقی اصولوں سے بے بہرہ امریکی ڈپلومیسی کی تحریکی کوششیں ناکام رہیں گی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کریں گی: روس وزارت خارجہ

1569845
روس: امریکہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے

روس نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

روس وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ماسکو میں امریکہ کے سفارت خانے نے زیرِ حراست روسی حزب اختلاف کے سیاست دان الیکسی ناوالنی  کی رہائی کے لئے جاری احتجاجی مظاہروں کی حمایت میں سوشل میڈیا سے مواد شئیر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا مواد شئیر کر کے امریکہ نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی ہے۔ ماسکو میں امریکی سفارت خانہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ " امریکی انتظامیہ کو سماجی ناانصافیوں کی وجہ سے اپنے معاشرے میں پیدا شدہ تفرقے  سمیت اپنے دیگر  ملکی مسائل سے نبٹنا چاہیے۔اخلاقی اصولوں سے بے بہرہ امریکی ڈپلومیسی کی طرف سے ملک کے متعصب عناصر  کی حوصلہ افزائی کی کوششیں ناکام رہیں گی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کریں گی"۔

واضح رہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے کل سوشل میڈیا سے، ملک میں متوقع، احتجاجی مظاہروں کے اوقات  اور مقامات  کو شئیر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں